دہلی یونیورسٹی کے رامجس کالج میں جاری تنازعہ کے درمیان صدر پرنب مکھرجی
نے آج یونیورسٹیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بدامنی کے ماحول کو فروغ دینے کے
بجائے منتقی بحث کی رجحان کو بڑھائیں اور ملک میں کسی عدم روادار ہندستانی
کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔کوچی میں کے ایس راجامونی میموریل
لیکچر کے دوران اپنے خطاب میں مسٹر
مکھرجی نے کہا کہ ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کو اپنے احاطے میں بدامنی کے
ماحول کو فروغ دینے کے بجائے منطقی بحث کو فروغ دینا چاہئے۔مسٹر مکھرجی نے کہا کہ قومی مقاصد اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دے کر ہی
ہم اپنے ملک کو مسلسل ترقی اور خوشحالی کی راہ پر لے جا سکتے ہیں۔